قابل اعتراض تصاویر

سابقہ بیوی کی قابل اعتراض تصاویر اپ لوڈ کرنے والا گرفتار

سابقہ بیوی کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پراپ لوڈکرنے والا ملزم ندیم گرفتار.

تصاویر اور فون برآمد.

تفصیلات کے مطابق عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر مسماۃ (ش ) سکنہ کول پور حال کریم پورہ جہلم کی درخواست پر کہ میں سائلہ کریم پورہ میں عارضی طور پر اپنی فیملی کے ساتھ رہائش پذیر ہے .

سائلہ نے اپنے پہلے خاوند ندیم علی ولد محمد خنیف سکنہ میر پور آزاد کشمیر سے بذریعہ عدالت طلاق لے رکھی ہے ۔قریب 1-1/2سال سے ندیم مذکورمجھے بلیک میل کر رہا تھا کہ میری کچھ قبل اعتراض تصاویر اس کے پاس ہے جو دوران شادی اس نے بنائی تھیں ۔ مختلف اوقات میں مجھ سے رقم لیتا رہا اور ہر مرتبہ یقین دہانی کروائی کہ وہ تصویر ڈیلیٹ کر دے گا ۔جس نے مجمو عی طور پر 1-1/2لاکھ روپے اور 04تولے سونا مجھ سے وصول کیا ہے اور 20.06.2017کو بذریعہ SMS اور کال پرمزید 05لاکھ طلب کیے اور رقم نہ دینے کی صورت میں میری تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دے رہا ہے.

مدعیہ کی درخواست پر پولیس تھانہ سول لائن نے مقدمہ درج کیا اور عمران حسین اے ایس ائی نے ملزم ندیم علی کو گرفتار کر کے ملزم کا ریمانڈ جسمانی حاصل کیا.

مزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ اس نے اپنی سابقہ بیوی (ش )کی قابل اعتراض تصاویر بنا رکھی ہیں جس کے قبضے سے آئی فون5برآمد کر کے تصاویر کی سی ڈی تیار کرائی گئی ہیں۔ملزم کے خلاف مزید ثبوت جمع کیے جا رہے ہیں جس کے خلاف جلد چالان عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں