جہلم لائیو (بیورو رپورٹ ) ایم پی اے چوہدری لال حسین یونین کونسل 17کو کس جرم کی سزا دے رہے ہیں ہمیشہ ن لیگ کو ووٹ دینے والے محلہ چشتیاں کی کچی گلیاں ، بند سیوریج اور گندگی کے ڈھیر جیسے مسائل کب ختم ہو ں گے کیاان تحفوں کے ساتھ آئندہ الیکشن میں ایم پی اے لا ل حسین ووٹ مانگنے آئیں گے اہل علاقہ مسائل پر پھٹ پڑے، 35سال سے گلیاں پختہ نہ کرنے والے کس منہ سے ترقیاتی کاموں کے دعوے کر رہے ہیں اہلیان یونین کونسل17کے مکینوں نے گزشتہ 35سال سے مسائل نہ حل ہونے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا علاقہ گزشتہ 35سال سے ن لیگ کا گڑھ ہے اور ہمیشہ یہاں سے ن لیگی امیدوار ہی کامیابی حاصل کرتے ہیں لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ گزشتہ تین دہائیوں سے یہاں کی کچی گلیاں ، ناکارہ سیوریج سسٹم عذاب بنا ہو اہے نوابزادہ اقبال مہدی کے ممبر قومی اسمبلی ہوتے ہوئے بھی مسائل کی طرف کوئی توجہ نہ دی گئی جبکہ شہنشاہ تعمیرات کہلوانے کے شوقین ایم پی اے چوہدری لال حسین ، ن لیگی قیادت چوہدری ندیم خادم اور چوہدری راشد گجر کے بلند و بانگ دعووں اور وعدوں کے پورے نہ ہونے پر عوامی مسائل جوں کے توں ہیں گلی نمبر 5اور 6اور ملحقہ گلیاں گزشتہ 35سال سے کچی ہیں اور کنکریٹ نہ کرنے ہونے سے وجہ سے کیچڑ بنی ہوئی ہیں علاقہ کے کونسلر ا مجد بٹ بھی انتہائی نااہل ثابت ہوئے ہیں جنہوں نے کبھی اپنے قائدین سے ترقیاتی فنڈز دینے یا مسائل حل کرنے کی بات تک نہیں کی ۔ شہر کے تمام علاقوں میں ترقیاتی فنڈز بانٹنے والے چوہدری لا ل حسین کو یہ علاقہ کبھی نظر نہیں آیا، کئی بار عوامی اپیلوں پر بھی گرمالہ ہاوس اور نوابزادہ ہاوس کے کر تا دھرتا اس طرف توجہ دینے کو تیار نہیں ، اہل علاقہ کاکہنا ہے کہ ن لیگ کو ووٹ دینے کی اتنی بڑی سزا ہے کہ جینا مرنا محال ہو چکا ہے گلیوں میں ہر طرف کیچڑ، گندگی کے ڈھیر اور سیوریج کی صفائی کا کوئی بند وبست نہ ہے کیا ان سب چیزوں کو سامنے رکھ کر 2018میں یہ لوگ دوبارہ ووٹ مانگنے آئیں گے
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]