جہلم لائیو(احسن وحید): ڈومیلی واٹر سپلائی سکیم بند ہونے کے قریب سینکڑوں نادہندگان کے لاکھوں بقایا جات تفصیلات کے مطابق ڈومیلی واٹر سپلائی سکیم کے نادہندگان کا بل دینے سے انکار بل مانگنے پر ملازمین کو دھمکیاں نادہندگان میں سیاسیوں کی بڑی تعداد کونسلروں نے بھی بل دینے سے انکار کر دیا گزشتہ روز چیئر مین واٹر سپلائی سکیم نے اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کو ایک درخواست گزاری کے ڈومیلی واٹر سپلائی کے بل وصول نہ ہونے کی وجہ سے سخت پریشانی کا سامنا ہے جبکہ لاکھوں روپے بقایا جات کی وجہ سے ملازمین کی تنخواہیں اور بجلی کے بل دینا مشکل ہو چکا ہے ملازمین کی طرف سے اگر بل مانگا جاتا ہے تو سیاسی اثر و رسوخ اور بااثر ہونے کی وجہ سے نادہندگان ملازمین سے بدتمیزی کرتے ہیں اور بل کنکشن کاٹنے پر دھمکیاں دیتے ہیں جس کی وجہ سے سخت پریشانی کا سامنا ہے ۔ چیئر مین واٹر سپلائی راشد کیانی نے محکمہ کے اعلیٰ افسران سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیس فورس کے ذریعے نادہندگان سے وصولی کروانے کا احکامات جاری کریں تاکہ لاکھوں روپے بل کے بقایا جات وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کروائے جا سکیں ۔
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]