گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائی سکول جہلم سے سینکڑوں سرسبزدرخت غائب

جہلم لائیو ( محمد امجد بٹ) : درخت کاٹنے کی پابندی کی سرے عام خلاف ورزی۔ گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائی سکول سے سینکڑوں سرسبز درخت غائب، سکو ل میں چھاوں اور تازہ ہوا ناپید ، سر سبز درختوں کو کس کے حکم پر کاٹ کر فروخت کیا گیا ۔ شہریوں کا اعلی حکا م سے فوری تحقیقات کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے اہم ترین سرکاری تعلیمی ادارے گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائی سکول کے ایک حصے میں عرصہ دراز سے لگے سفیدے کے سر سبزدرختوں کو سکول انتظامیہ نے اچانک ہی کاٹ کر غائب کر دیا ہے یہ درخت سکو ل کے قائم ہونے کے وقت سے 70کی دہائی میں لگائے گئے تھے اور سینکڑوں درختوں کی وجہ سے سکول میں تازہ ہوا اور طلبا کیلئے چھاوں کا وسیلہ بنا ہو ا تھا جبکہ اہل محلہ کو بھی ان درختوں کی وجہ سے صاف اور تازہ ہوا میسر آتی تھی لیکن سکول انتظامیہ نے حکومت اور اعلی عدلیہ کی جانب سے سر سبز درخت کاٹنے پر سخت پابندی کو ہو امیں اڑاتے ہوئے تمام تر سر سبز درختوں کوکاٹ کر سکول کو ویران کر دیا ہے اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ درختوں کی کمی سے پہلے ہی ملک میں موسمی حالات خراب ہوتے جارہے ہیں اور طویل عرصہ سے لگے ان سینکڑوں درختوں کے کاٹنے کی کوئی وجہ سمجھ نہیں آتی ، تیس سال میں تناور ہونے والے درختوں کو یک دم کاٹ دینا انتہائی افسوسناک اور غیر قانونی فعل ہے اعلی حکام کو ان درختوں کی کٹائی کا حکم دینے اور کاٹنے کے بعد فروخت کرنے کی باقاعدہ انکوائری کرا کے قومی جرم کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہئیے تاکہ درختوں کی کٹائی کا سلسلہ بند ہو سکے

اپنا تبصرہ بھیجیں