جہلم لائیو(عمیراحمد راجہ)یونایئڈڈ ڈاکٹر فورم کے ممبران کی ایم پی اے مہر محمد فیاض سے پوٹھوہار میڈیکل کالج کے سلسلے میں ملاقات، ممبر صوبائی اسمبلی نے ڈاکٹروں کے مطالبے کی حمایت کردی،وزیر اعلی پنجاب سے پوٹھوہار میڈیکل کالج کے منصوبے کی تکمیل کے لئے ملاقات کی یقین دہانی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یونایئڈڈ ڈاکٹر فورم کے وفد نے ممبر صوبائی اسمبلی مہر محمد فیاض سے ملاقات کی جس میں ڈاکٹر کمیونٹی کی جانب سے حکومت پنجاب سے جہلم میں پوٹھوہار میڈیکل کالج کے مطالبے کے بارے میں انکو آگاہ کیا،یونایئڈڈ ڈاکٹر فورم کے وفد نے ممبر صوبائی اسمبلی کو بتایا کہ ضلع جہلم میں میڈیکل کالج کی اشد ضرورت ہے جہلم کے ہونہار طلبہ دوسرے شہروں میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے جاتے ہیں جسکی وجہ سے انکو بیشمار مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اگر حکومت پنجاب جہلم میں میڈیکل کالج کی سہولت فراہم کر دے تو ضلع جہلم کے لئے یہ کسی نعمت سے کم نہیں ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ ہر سال ضلع جہلم سے سینکڑوں طلباء دوسرے شہروں میں میڈیکل سائنس کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے جا رہے ہیں اگر حکومت ہمارے اس مطالبے پر عمل کرتی ہے تو وہ ضلع جہلم کی عوام کے لئے بہت بڑا تحفہ ہوگا۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی نے ڈاکٹروں کے مطالبے پر یونایئڈڈ ڈاکٹر فورم کے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ بہت جلد وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات کریں گے اور پوٹھوہار میڈیکل کالج کی تکمیل کے لئے ہر ممکن کوشش کرینگے آخر میں یونایئڈڈ ڈاکٹر فورم کے وفد جن میں ڈاکٹر عبدالغفور ملک،ڈاکٹر تفسیر حسین گوندل،ڈاکٹر شاہد تنویر،ڈاکٹر طارق محمود مرزا نے ممبر صوبائی اسمبلی مہر محمد فیاض کو عمرے کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی ،
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]