جہلم لائیو (بیورو رپورٹ ) خبریں اور چینل فائیو کے زیر اہتمام دو روزہ جشن بن شہید اختتام پذیر، بگدر مقابلے میں ندیم خالق بٹ اور کبڈی میں پاکستان گرین کی ٹیم فاتح، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ہزاروں شائقین کی بھر پور شرکت،فاتح پہلوان کو موٹر سائیکل اور کبڈی کپتان کو تین لاکھ روپے نقد انعام دیا گیا، کھیلوں کے فروغ کیلئے خبریں کی کاوش کو بھر پور خراج تحسین، تفصیلات کے مطابق خبریں اور چینل فائیو کے زیر اہتمام دو روزہ روایتی جشن بن شہید اختتام پذیر ہو گیاجشن کے پہلے دن دربار خواجہ سلیمان شہید کے عرس کی تقریبات کا آغاز قرآن خوانی اور غسل دربار سے ہوا جس کے بعد دور دراز سے عقیدت مندوں نے دربار پر ڈالیاں چڑھائیں اور دھمال ڈالنے کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا۔ جس کے بعد روزنامہ خبریں ک زیر اہتمام پنجاب کے معروف پہلوانوں کے درمیان بگدر اٹھانے کا مقابلہ منعقد ہو اجس میں علاقے کے معروف پہلوانوں نے شرکت کی، اور ندیم خالق بٹ پہلوان آف موٹا غربی نے 5من 10سیر وزن اٹھا کر قومی ریکارڈ قائم کر دیا، ندیم خالق بٹ کو ہزاروں شائقین نے بھر پور داد دی اور انتظامیہ کے رکن بہراض اشرف بٹ کی جانب سے موٹر سائیکل انعام میں دی گئی، جشن کے دوسرے روز پاکستان کی قومی کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں پر مشتمل دو ٹیموں پاکستان گرین اور وائٹ کے درمیان طمانچے دار کبڈی میچ منعقد ہو اجس کے مہمانان خصوصی ایم پی ایز چوہدری لال حسین، مہر فیاض، سابق ایم پی اے چوہدری سعید اقبال، امیدوار پی پی 26راجہ ظفر اقبال، نوابزادہ راجہ طالب مہدی اور چیئرمین ضلع کونسل راجہ قاسم علی خان تھے ، کبڈی میچ میں کاٹنے دار مقابلے کے بعد پاکستان گرین نے پاکستان وائٹ کو 24کے مقابلے میں 26پوائنٹس سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا ۔ اور تین لاکھ روپے نقد انعام اور ٹرافی صدیق بٹ کپتان پاکستان گرین کو دی گئی، کبڈی میچ کو دیکھنے کیلئے جہلم ،سرائے عالمگیر ، گجرات، منڈی بہاوالدین، میر پور ، چکوال سے شائقین کی بڑی تعداد بن شہید پہنچی ، جشن بن شہید پنجاب میں روایتی میلوں میں دوسرا بڑا جشن قرار دیا جاتا ہے ممبران صوبائی اسمبلی چوہدری لال حسین، مہر محمد فیاض، چوہدری سعید اقبال، راجہ ظفر اقبال اور نواب طالب مہدی نے جشن کے بانی اور سرپرست محمد اشرف بٹ عرف بھولا اور چیف آرگنائزر محمد امجد بٹ بیورو چیف خبریں ، عرفان اسلم منہاس ،چوہدری عمر مطلوب ، کی کاوش کو بھر پور سراہتے ہوئے کہا کہ روایتی کھیلوں کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو تفریح اور مقابلے کی بھرپور سہولت فراہم کرنے پر خبریں اور چینل فائیو مبارکباد کے مستحق ہیں ۔جشن کے دوان کمنٹیٹر کے فرائض ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ راولپنڈی راجہ تسلیم کیانی نے سر انجام دئیے
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]