جہلم لائیو (بیورو رپورٹ ) ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئر آفس جہلم کے زیر اہتمام فلاحی مرکز ایم سی ایچ سنٹر شاندار چوک جہلم میں 11 جولائی عالمی یوم آبادی ایک سیمینار منعقد ہوا جس میں تہمینہ چوہدری انچارج فلاحی مرکز ایم سی ایچ سنٹر شاندار چوک جہلم نے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منصوبہ بندی کا اختیار خواتین کو ہے کیونکہ خواتین اپنی اور اپنے بچوں کی مناسب دیکھ بھال کیلئے منصوبہ بندی پر عمل کرکے اپنے بچوں کی بہتر نشونما کر سکتی ہیں ،اپنے خاندان کی بہتر تعلیم و تربیت کے ساتھ ایک کارآمد شہری بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں اس موقعہ پر ڈاکٹر طاہر عتیق چغتائی (ماہر سینہ و تپ دق)لیڈی ڈاکٹر شیبا اکرم، لیڈی ڈاکٹر نجمہ نصیر تنظیم عمل جہلم نے بھی خواتین کو آگہی فراہم کی۔ سیمینار میں شریک خواتین نے عوام کو آگہی پر محکمہ بہبود آبادی کا شکریہ ادا کیا اور کہا وقتاً فوقتاً ایسے پروگرام کا انعقاد ہونا چائیے جس میں خواتین کے ساتھ مردوں کو بھی شامل کیا جائے جس سے معاشرے میں بہتری آ سکتی ہے۔
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]