جہلم لائیو(بیورو رپورٹ ) جہلم کی معروف کاروباری و سیاسی شخصیت، پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جہلم کے بانی رکن و سابق جنرل سیکرٹری پی پی پی ضلع جہلم میاں رشید احمدعلیل رہنے کے بعد انتقال کر گئے مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما سماجی تنظیموں کے عہدیداران، صحافتی تنظیموں، ڈاکٹرز، بینکار، وکلاء کاروباری ، کونسلرزاور ہر مکتبہ فکر کی کثیر تعداد نے شرکت کی، آخر میں دعا کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں نے 50 سالہ پارٹی رفاقت رکھنے والے مرحوم جیالے میاں رشید احمد کی قبر پر پارٹی جھنڈے کے رنگ کی چادر چڑھائی اور انکی پارٹی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں میں چوہدری تسنیم ناصر سابق ضلعی صدر پی پی پی جہلم، اشتیاق پال سابق ڈسٹرکٹ انفارمیشن سیکرٹری پی پی پی جہلم، حافظ سرفراز احمد،مرزا عبدالغفار سابق صدر پی پی پی سوہاوہ ، خواجہ آصف جاوید سابق نائب تحصیل ناظم جہلم، ملک ارشد اچھا سابق ناظم کالا گوجراں، الحاج ظہور عالم بٹ ،چوہدری صفدر، چوہدری خضر حیات، رشید بٹ ملک خالد PMDC کھیوڑہ، راجہ امن، شیرازی ،پروفیسر الناف نظامی، راجہ شکیل ایڈووکیٹ، دانشور شریف بٹ، آصف زمان ڈار ،طارق نسیم بٹ، راجہ نذیر، جہانگیر محمود مرزا ایڈووکیٹ، عابد حسین عابد ایڈووکیٹ، کاشف اسلام ایڈووکیٹ، نوید اعجاز،مستفیض اقبال بخاری ، صحافی اصغر مرزا، بزم فیض جہلم کے ممبران و دیگر سینکڑوں افراد نے شرکت کی انہون نے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی، مرحوم انتہائی ملنسار اور پاکستان پیلز پارٹی کے بانی ارکان کے علاوہ سابق امیدوار صوبائی اسمبلی اور سابق جنرل سیکرٹری پی پی پی ضلع جہلم بھی رہے، گذشتہ ایک سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا ہو گئے جسکی وجہ سے پاکستان پیپلزپارٹی کی جہلم میں ایک شناخت اور ایک ملنسار ساتھی سے محروم ہو گئے ہیں اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔مرحوم کی ختم قل کی دعابروز منگل بوقت دن11-00 بجے ان کی رہاش گاہ پر ہو گی۔ آخر میں دعا کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں نے 50 سالہ پارٹی رفاقت رکھنے والے مرحوم جیالے میاں رشید احمد کی قبر پر پارٹی جھنڈے کے رنگ کی چادر چڑھائی اور انکی پارٹی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]