ڈی پی او جہلم یونین کونسل نگیال میں کھلی کچہری لگائیں گے

جہلم لائیو (بیورو رپورٹ ) ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی 19جولائی کو یونین کونسل نگیال میں کھلی کچہری لگائیں گے اس حوالے سے پی اے ٹو ڈی پی او چوہدری الفت حسین نے بتایا کہ تھانہ ڈومیلی کے علاقے میں مکینوں کی شکایات خود سننے کیلئے ڈی پی او شام 4-30بجے کھلی کچہری میں پہنچ جائیں گے اہل علاقہ کو محکمہ پولیس سے متعلق جو بھی شکایات ، تجاویز یا مسائل ہوں وہ ڈی پی او عبدالغفار قیصرانی کی کھلی کچہری میں بلا خوف بیان کرسکتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں