جہلم لائیو(پریس ریلیز):ڈی پی او جہلم نے یونین کونسل نگیال علاقہ تھانہ ڈومیلی میں کھلی کچہری منعقد کی جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ گلفام ناصر ایس پی انوسٹی گیشن، شعیب مسعود اے ایس پی،شاہد نذیر ڈی ایس پی سوہاوہ،ایس ایچ اوز تھانہ سوہاوہ، ڈومیلی نے شرکت کی۔ڈی پی او عبدالغفار قیصرانی نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کا سب سے پہلے یہاں آنے کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔میں جانتا ہوں کہ یہاں جرائم کی شرح بہت کم ہے۔تاہم ہماری کوشش ہے کہ اس میں مزید بہتری لائی جائے۔میرے دفتر کے دروازے آپ لوگوں کے لئے ہروقت کھلے ہیں ہر کسی کی بات سنتا ہوں مگر فیصلے میرٹ پر کرتا ہوں۔انہوں نے کہابے سہاراآدمی میرے لئے زیادہ قابل احترام ہے۔محنت کش مجھے بہت پیارے ہیں۔غریب اور شریف اچھے شہریوں کے ساتھ ہوں۔منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کی جا رہی ہے۔منشیات کے خاتمے کیلئے آپ لوگ پولیس کا ساتھ دیں۔ڈی پی او نے کہااگر عوام اور پولیس آپس میں مل جائے تو علاقہ کو مزید پرامن بنایا جاسکتاہے لیکن اگر پولیس والے پیسے مانگتے ہیں تو فوری طور پر مجھے بتایا جائے۔ایک اے ایس ائی نے غلط تفتیش کرکے بے گناہ شخص کو جیل بھجوا دیاجو جیل میں دو ماہ سے بند ہے۔میں نے اُس اے ایس آئی کو غلط تفتیش کرنے پر محکمہ سے برخاست کر دیا ہے۔ہمارے معاشرے میں لوگوں کی انصاف کی خاطر زمینیں بک جاتی ہیں۔اس معاملے میں آپ سب میری مدد کریں تاکہ سستا اور فوری انصاف فراہم کیا جاسکے۔میرا سٹاف روزانہ ہر مقدمے کے مدعی کو فون کر کے پوچھتا ہے کہ کسی نے آپ سے رشوت تو نہیں لی ہے۔یہاں آنے کا مقصد آپ سے ملاقات اورآپ سے رابطے کیلئے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔جھوٹی گواہی نہ دیں۔مقدمہ میں بے گناہ بندے کو نامزد نہ کریں۔بے انصافی کی پہلی اینٹ مدعی مقدمہ خود رکھتا ہے۔غریب اور شریف کی عزت کا خیال رکھنا میری ترجیح ہے۔ڈی پی او جہلم نے بتایاٹریفک حادثات سے بچنے کیلئے ضلع میں کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ اور ون ویلینگ کے خلاف مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔والدین بچوں کو موٹر سائیکل اور گاڑیاں چلانے کیلئے نہ دیں۔عوام سے رابطے کیلئے کرکٹ میچز کرائے جارہے ہیں۔تاکہ عوام اور پولیس میں اعتماد کی فضا بحال ہو سکے۔
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]