جہلم لائیو(پریس ریلیز): جس نبی ﷺ کی صداقت کی گواہی اللہ کریم دیں پھر کسی اور کی گواہی یا دلیل کی ضرورت باقی نہیں رہتی ،آج کے کچھ دانشور مختلف کتابوں کے حوالے دے کر نبی کریم ﷺ کی نبوت ثابت کرنے میں لگے ہوئے ہیں ایسا کرنا جھوٹ سے سچ ثابت کرنے کے مترادف ہے ۔ان خیالات کا اظہار شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ مولانا امیر محمد اکرم اعوان نے جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہر وہ کام اللہ کی رضا کا سبب ہے جو حضور ﷺ کی اطاعت میں کیا جائے ۔مقصد اتباع رسول ﷺ ہے ۔عبادات میں کمی یا زیادتی کرنا مقصد نہیں ،قربِ الٰہی کا ایک ہی راستہ ہے کہ نبی کریم ﷺ کا اتباع کیا جائے ۔قرب الٰہی کی ایک ہی شرط ہے کہ بندے میں میرے نبی کی کتنی مماثلت پائی جاتی ہے ۔سوچ سے لیکر کردار اور حلیہ ،لباس سب کچھ شمار ہو گا میرے نبی سے ملتا ہے ۔یہ کیسی مسلمانی ہے کہ ہمارے حلیے ،لباس بدل چکے ہیں ہمارے بچے ہمارے نہیں لگتے ان کا حلیہ لباس سب مغرب جیسا ہوگیا ہے سرکار نبی کریم ﷺکی اُمت میں کیسے شامل ہونگے۔
ایک دوسرے کے لیے تنگی کی بجائے فراخی کے راستے تلاش کرنے چاہیے ایک دوسرے کے لیے آسانیاں پید ا کرنی چاہیے ۔گناہ گار سے نفرت کرنے کی بجائے اس کے مرض کا علاج کرنا چاہیے ۔دین میں بحث اور جرح کی بجائے اس پر عمل کرنا چاہیے سمجھنا چاہیے ۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا فرمائی ۔
Load/Hide Comments