سیالکوٹ جیل میں شہید ہونے والے سول ججزکو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے سیشن کورٹ جہلم میں تقریب

جہلم لائیو ( نمائندہ خصوصی ): سیالکوٹ جیل میں شہید ہونے والے سول ججزکو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے سیشن کورٹ جہلم میں فاضل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یوسف اوجلہ کے زیر اہتمام قرآن خوانی کی گئی، شہدا ء کو ثواب پہنچانے کے لئے مرکزی مسجد سیشن کورٹ میں دعا بھی کی گئی۔ اس ضمن میں فاضل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یوسف اوجلہ نے سبزہ زار سیشن کورٹ کا نام بھی سانحہ شہداء سیالکوٹ کے نام سے منسوب کیا، انکا کہنا تھا کہ شہید سول ججز ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔اس موقع پر سینیر سول جج خرم سلیم مرزا نے کہا کہ 14سال گزر جانے کے باوجود آج بھی ہم بھلا نہ سکے۔ دعا مغفرت کرنے کیلئے اس موقع پر،سینیر سول ججز، سول ججز کے علاوہ جرنلسٹ کمیونٹی جہلم کے نمائندگان نے شرکت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں