ڈی پی او جہلم کی جلالپور شریف میں کھلی کچہری

جہلم لائیو(بیورورپورٹ) عبد الغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے یونین کونسل جلالپور شریف علاقہ تھانہ جلالپور شریف میں کھلی کچہری منعقد کی علاقہ سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی سائیلن نے اپنی درخواستیں ۔ اور مسائل ڈی پی او صاحب کو پیش کیئے۔ جس پر ڈی پی او صاحب نے DSP/SDPOپنڈدادنخان اور ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف کو موقع پر ہی ہدایت دی اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او صاحب نے کہا کہ میں تمام لوگوں کا شکریا ادا کرتا ہوں جنہوں نے کھلی کچہری میں شرکت کی کسی غریب کو انصاف کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی کسی امیر یا با اثر کو کسی غریب کی پگڑی اچھالنے نہیں دی جائے گی ہر شریف آدمی قابل عزت ہے اور اس کی عزت کی بخالی ترجیح ہے قانون کی نظر میں امیر اور غریب برابر ہے کسی کو انصاف دینا ہماری مہربانی نہیں بلکہ ہمارا فرض ہے ہر شریف شہری قابل عزت ہے جب تک کے جرم نہیں کرتا ۔پولیس ہر شخص کو عزت کو دے گی کسی با اثر کی سفارش اور دباؤ قبول نہ کرئے گی اللہ کی ذات پر بھروسہ ہے اور ہر آدمی کی عزت نفس بحال کی جائے گی اپنے مسائل کے حل کے لیے ایس ایچ او اور ایس ڈی پی اوز کے پاس جائیں اگر آپ کا مسلہ حل نہ ہو تو پھر میرے پاس آئیں۔ ہمارئے ہاں رواج ہیکہ مقدمات میں بے قصور لوگ بھی نامزد کر ادیتے ہیں اور پھر دونوں پارٹیوں کے لوگ قرآن اٹھاتے ہے بطور شہری انصاف اور سچ کا ساتھ دے انصاف اور سچ کی شہادت دے ۔صحیح ملزمان کومقدمات میں نامزد کرئیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مقدمات سزایاب ہوسکیں،عوام کی آسانی کے لیے ڈرائیونگ لرنر اجراء ڈی ایس پی دفتر پنڈدادنخان سے شروع کیا جا چکا ہے اب کریکٹر سرٹیفکیٹ کے اجراء کی شروعات جلد کی جا رہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں