فرانس میں مقیم منفرد لہجے کی شاعرہ اور پیرس ادبی فورم کی چئیرپرسن محترمہ سمنؔ شاہ کے اعزاز میں ادارہ ادب افروز جہلم کے زیر اہتمام محفل مشاعرہ میجر اکرم شہید پارک لائبریری ہال جہلم میں منعقد ہوئی۔
محفل مشاعرہ کی صدارت معروف شاعر قمر رضا شہزادؔ نے کی ۔
محترمہ سمنؔ شاہ اور سعودی عرب سے تشریف لائے ہوئے شاعر فیصل ؔ طفیل مہمانان خصوصی تھے جبکہ لاہور سے معروف شاعرہ،کالم نگار اور افسانہ نگار محترمہ آسناتھ کنولؔ مہمان اعزازتھیں ۔
مزید پڑھیے: چراغوں کی لپکتی روشنی میں ڈر نہیں دیکھا(انجم سلطان شہباز) تحریر:ڈاکٹر غافر شہزاد
نظامت کے فرائض احسان شاکرؔ نے انجام دیے۔ان کے علاوہ سید انصرؔ ،ریاض انورؔ ،پروفیسر صغیر احمد آسیؔ ،امجد میرؔ ،طاہر تنویر کیانیؔ ،سعید میرؔ ،رحمت اللہ جاویدؔ ،رضوانہ ملک،عاصمہ نازؔ ،عدنان راجاؔ ،ایم ایم یادشؔ ،سید قنبر علیؔ ،سعید تمناؔ ،آر این خاورؔ ،افتخار موتی ہارؔ ،سعید جگرؔ ،ذوالفقا ر حسین شاہ ،ڈاکٹر عابد حسین،وقار الحق ،صوبیدار ارشد حسن اور دیگر نے شرکت کی۔
اعجاز میرؔ نے تلاوت کلام پاک سے آغاز کیا اور نعت رسول مقبول ﷺ پروفیسر صغیر احمد آسیؔ نے پیش کی۔اس کے بعد شعرا نے کلام پیش کیا جسے حاضرین نے خوب سراہا اور داد دی ۔