لائنز کلب انٹرنیشنل کے زیر اہتمام جہلم رائل لائنز کلب نے شجر کاری مہم کا آغاز کردیا

جہلم لائیو(بیورورپورٹ)لائنز کلب انٹرنیشنل کے زیر اہتمام جہلم رائل لائنز کلب نے شجر کاری مہم کا آغاز کردیا ،جہلم یوسی چک جمال کے مقامی قبرستان کے چاروں اطراف پودے سینچنیل ڈسٹرکٹ گورنر لیڈر آف دی ایئر لائن میجر(ر)محمدانور مرزا کے دست مبارک سے شجر کاری مہم کاآغاز ہوا،پہلے مرحلے میں 175پودے لگائے گئے ،ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ کیبنٹ سیکرٹری لائن محمداسحاق ڈار،ڈسٹرکٹ کیبنٹ ویزٹیشن آفیسر لائن شکیل احمد سیٹھی،ڈسٹرکٹ کیبنٹ ٹریر لائن وقارحسین،زون چیئرپرسن جہلم لائن یاسر حسین موجود تھے،اس موقع پر جہلم رائل لائنز کلب کے صدر لائن فرحان ڈار ، کلب ٹریر بورڈ آف ڈائریکٹر انوئیر منٹ لائن محمد نوید بٹ،پروجیکٹ چیئرپرسن لائن ضیغم توصیف رستم، لائن میاں شہزاد انجم،لائن عمران ڈار ،صدر جہلم رائل ڈائمنڈ لائن شبیر میر،جہلم رائل کیمپس صدر لائن چوہدری دانش موجود تھے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ گورنر لیڈر آف دی ایئر لائن میجر(ر)محمدانور مرزا نے کہا کہ ایک پودا لگانا اور اس کی دیکھ بھال کرنا تاکہ وہ پھل پھول سکے بہت بڑی نعمت ہے،جہلم رائل لائنز کلب نے 175پودے شروعات میں لگا کر بہت بڑ ا نیکی کا کام کیا ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں