جہلم لائیو(عبدالغفور بٹ)سابق وزیراعظم پاکستان اور مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کے بذریعہ جی ٹی روڈ جہلم استقبال کیلئے ڈی سی او دفتر جہلم میں ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کے ساتھ حمزہ شہباز کی ویڈیو لنک میٹنگ،ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو تمام لیگیوں کو متحد ہو کر استقبال کرنے کی ہدایت،ایم این اے چوہدری خادم حسین اور ایم پی اے راجہ اویس خالد سوہاوہ میں استقبال کے بعد دینہ میں مہر فیاض ایم پی اے ،حافظ اعجاز جنجوعہ جنرل سیکرٹری و دیگر جبکہ جادہ چوک میں ممبر قومی اسمبلی راجہ مطلوب مہدی،ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری لال حسین اور ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری نذر گوندل سالار قافلہ سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ندیم خادم،راجہ قاسم علی خان چیئرمین ضلع کونسل جہلم ،مرزا راشد ندیم جرال چیئرمین میونسپل کمیٹی جہلم ،چوہدری راشد گھرمالہ ،ملک انعام الحق کونسلر و دیگر عہدیداران و کارکنان کریں گے،حمزہ شہباز کی میٹنگ سے قبل سابق سینیٹر راجہ محمد افضل خان،ممبر صوبائی اسمبلی مہر محمد فیاض کا تبسم شاہین ڈار کی رہائش گاہ پر اکٹھ ہوا،جس میں دیرینہ ساتھیوں اور پاکستان مسلم لیگ ن ضلع جہلم کے جنرل سیکرٹری حافظ اعجاز جنجوعہ ،سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری سعید اقبال بوکن،چوہدری محمد اشفاق گجر جادہ،سابق ناظم کالاگجراں ،عامر سلیم میر،چوہدری احمد سعید نمبردار موٹہ جہانگیر،راجہ قیوم زمان،سابق وائس چیئرمین بلدیہ سعید اللہ مدبر،راجہ رضوان جانی جادہ و دیگر موجود تھے،باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بروز سوموار صوبائی وزیرراجہ اشفاق سرور اور بروز منگل وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق استقبال کی تیاریوں کے سلسلہ میں ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سے جہلم میں ملاقات کریں گے تاکہ ضلع جہلم میں ن لیگی رہنماؤں کو ا پنے اختلافات ختم کر کے پنے عظیم قائد میاں محمد نواز شریف کا شایان شان استقبال کرنے پر آمادہ کیا جا سکے،تاہم راجہ اشفاق سرور کی میٹنگ کے بعد ن لیگی گروپوں کی واضح صورتحال سامنے آجائے گی اور اس سوال کا بھی جواب مل جائیگا کہ بزرگ رہنماراجہ محمد افضل خان کس حیثیت میں میاں صاحب کا استقبال کریں گے کیونکہ وہ مسلم لیگ ن کو خیر باد کر چکے تھے اس کے بعد باضابطہ انکی مسلم لیگ ن میں شمولیت بھی نہیں ہوئی۔
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]