جہلم لائیو(بیورو رپورٹ):وطن عزیز کا70واں یوم آزادی جہلم کے سکول و کالجز میں سات اگست سے شایان شان طریقے سے منایا جا رہا ہے، اہم سرکاری اور نجی عمارتوں پر چراغاں بھی کیا جارہا ہے ، جی ٹی روڈ ، بائپاس روڈ سمیت اہم شاہراہوں کو خوبصورتی سے سجایا جارہاہے، جبکہ ملی نغموں، تقاریری مقابلوں ، اور مختلف کھیلوں کے پروگرامز کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے، اسی ضمن میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جادہ، جہلم میں جشن آزادی کو منانے کے لئے ہاکی ٹورنامنٹ کھیلا گیا ۔ میچ میں سکول کے طلباء نے دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑھ چرھ کر حصہ لیا۔ تقریب کے اختتام پر اعزازی شیلڈز تقسیم کر کے بچوں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان نے اجلاس میں بتایا کہ ضلعی انتظامیہ جشن آزادی کی تقریبات میں میٹرک کے امتحانات میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے طلبہ و طالبات کو انعامات سے بھی نوازے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم آزادی کی مناسبت سے مشاعرہ، ملی نغموں کے پروگرام کا بھی انعقادبھی کیا جائے گا
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]