جہلم لائیو(پریس ریلیز): رکوع و سجود اس خیال سے کرنا چاہیے کہ آپ اللہ کے روبرو کھڑے ہیں۔ایمان کی سرحد اور محافظ نماز ہے ۔مومن اور کفر کے درمیان بڑا فرق نماز کا ہے مومن کسی صورت نماز نہین چھوڑ سکتا۔اللہ کا دین چھوٹی چھوٹی باتوں پر ہماری رہنمائی فرماتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ مولانا امیر محمد اکرم اعوان نے جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ آخرت کے لیے خریداری دنیا سے کرنی ہے یہ دنیا ایک بازار ہے اور ہماری سانسیں ہمارا سرمایہ ہیں ہمیں ان کا استعمال سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے جو ہم اس دنیا میں خریدیں گے وہی آخر ت میں ہمارے کام آئے گا اگر اچھا سودا خریدو گے تو آخرت میں بھلائی پاؤ گے اگر برائی یا گناہ کر و گے تو سختی پاؤ گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اپنی ذات پر اسلام کے نفاذکے لیے اپنے نفس کے ساتھ مقابلہ کرنا بہت بڑا جہاد ہے ۔آج ہم کہتے ہیں نماز پڑھنے کے لیے وقت نہیں ہے ۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں
Load/Hide Comments