گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 2مشین محلہ میں ہزاروں طالبات صاف پانی سے محروم،

جہلم لائیو (بیورو وپورٹ) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 2مشین محلہ میں ہزاروں طالبات صاف پانی سے محروم، چھٹیوں کے بعد سکول کھلنے پر انتہائی گندہ اور زنگ آلود پانی پینے کے قابل نہیں ، ہزاروں طالبات گھروں سے پانی لے جانے پر مجبور ، ای ڈی او ایجوکیشن سکول میں فوری طور پر پائپ لائنوں اور ٹینکیوں کی صفائی کروائیں ، والدین کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کے سب سے بڑے گرلز ہائی سکول نمبر 2جو مشین محلہ نمبر 3میں واقع ہے میں گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد سکول کھلنے پر پینے کے صاف پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے اس حوالے سے سکول ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد طویل وقفہ سے پائپ لائنوں میں کائی اور زنگ جم گیا ہے جو پینے کے پانی کو آلودہ کر رہا ہے جبکہ سکول کی ٹینکیوں کی بھی صفائی کا کوئی انتظام نہ ہونے سے انتہائی ناقص اور آلودہ پانی آ رہا ہے جو پینے کے ہر گز قابل نہ ہے جس کی وجہ سے سکول انتظامیہ نے طالبات کو پانی گھروں سے لانے کی ہدایت بھی کر رکھی ہے طالبات کے والدین نے ڈی سی اقبا ل حسین خان اور ای ڈی او ایجوکیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ سکول میں پانی کی ٹینکیوں اور پائپ لائنوں کی فوری صفائی کے احکامات جاری کئے جائیں اور ہزاروں طالبات کو گرمی اور شدید ترین حبس کے موسم میں پینے کا صاف اور ٹھنڈا پانی فراہم کیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں