گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ٹاہلیانوالہ کا شاندار رزلٹ

جہلم لائیو (بیورو رپورٹ) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ٹاہلیانوالہ کا جماعت دہم کا شاندار نتیجہ ، 90فی صد طالبات کامیاب، یاسمین شوکت 1033، مریم بتول 1016اور زری سرور نے 974نمبر حاصل کر نمایاں پوزیشن حاصل کی، تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ٹاہلیانوالہ کا جماعت دہم کا 2017کا شاندار رزلٹ سکول اساتذہ اور طلبا کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے ، سکول ہذا کے سالانہ امتحان میں 90فی صد بچیوں نے کامیابی حاصل کی، سکول کی ہونہار طالبات یاسمین شوکت 1033، مریم بتول 1016 زری سرور نے 974اور مقدس شہزادی نے 962نمبر حاصل کرکے نمایاں پوزیشن حاصل کرلی، جبکہ 13طالبات نے اے گریڈ حاصل کئے ۔ اہل علاقہ نے سکول کے شاندار رزلٹ پر ہیڈ مسٹریس اور سکول اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے سکول کی کارکردگی کو سراہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں