نوگراں پل کے مسائل بد ستور موجود

جہلم لائیو(بیورو رپورٹ )ضلع حکومت کی ناقص اور غلط پالیسی کی وجہ سے نوگراں شریف کے قریب نالہ گہان پل کی تعمیر پر آس پاس کے لوگ برساتی اور روزمرہ کے استعمال کے پانی کی وجہ سے شدید عذاب میں مبتلا، جو پارٹی بھی اس کا سد باب جلد از جلد کریگی آئندہ الیکشن میں نوگراں شریف کے 3000ووٹ کی حقدار ہو گی، نوگراں شریف کے لوگوں کا حتمی فیصلہ۔تفصیلات کے مطابق شہر کے نواحی گاؤں نوگراں شریف کے قریب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی راہنما چوہدری لال حسین ایم پی اے کی کاوشوں سے نالہ گہان کے پل کی تعمیر مکمل ہو گئی مگر اس پل کی تعمیر میں سوچے سمجھے بغیر اونچائی کی وجہ سے آس پاس کے لوگ ڈوب کر رہ گئے ہیں۔اور ان لوگوں کے گھر پل کی سطح سے بہت نیچے رہ گئے ہیں ۔نالہ گہان کے پل کی اونچائی مقررہ جگہ کی بجائے گاؤں کے وسط سے رکھی گئی ہے جس کی وجہ سے برساتی اور روزمرہ کے استمعال کے پانی کی نکاسی کو بلا کر کے رکھ دیا گیا ہے۔گلیاں اور بر لب سڑک نالیوں کا گندہ پانی وافر مقدار میں جمع ہونا شروع ہو گیا ہے۔اگر ضلعی حکومت نے فلفور توجہ نہ دی تو گاؤں کے بچے ، بوڑھے اورعورتیں تمام لوگ متعدد بیماریوں میں مبتلا ہو سکتے ہیں اور اس کی ذمہ دار واضح طور پر ضلعی حکومت ہوگی جن کے مقرر کردہ ان پڑھ انجینیئرز کو آس پاس کے لوگوں کا خیال تک نہیں آیا۔ضلعی حکومت کا فوری ایکشن لینے کے لیے لوگوں نے بھرپور مطالبہ کیا ہے۔اس بارے میں پورے گاؤں کے لوگوں اور بلخصوص پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان راجہ منیر پولیس ملازم، حاجی راجہ رب نواز خان نمبردار، صوبیدار راجہ غضنفر اعظم نمبردار، نوید احمدنیدو ویلڈر، راجہ علی آصف، بابر حسین بھٹی ، راجہ امجد عارف تحصیل جنرل سیکریٹری پی ایم ایل این، ہیڈماسٹر راجہ وحید گل، راجہ صوفی عبد الکریم پومی، غلام مرتظیٰ خان قریشی ایم ڈی صوفی جنرل سٹور، حافظ مفتی محمد ادریس نقشبندی، صوبیدار ریٹائرڈ صوفی محمد سلیم نقشبندی گھمکولوی، عارف محمود قریشی ، عدیل احمد قریشی ، محمد اشرف قریشی، قریشی محمد فرحان بٹ ، قریشی محمد عرفان بٹ، قریشی محمد ریحان بٹ کا یہ کہنا ہے کہ اگر ہمیں اس قرب اور مشکل سے نہ نکالا گیا اور پانی کی بہترین نکاسی نہ کی گئی تو آنیوالے الیکشن میں تمام امیدواران 3000ووٹوں سے محروم ہو جائینگے۔اس لیے خدارا ہماے حال پر رحم کیا جائے اور ہمیں اس مصیبت اور پریشانی سے جلدی رہا کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں