جہلم لائیو(پریس ریلیز):احکام شریعت میں انسان کی بہتری ہے اللہ کریم ہماری قربانیوں کا محتاج نہیں ہے ۔ہم جو قربانی کرتے ہیں حضوراکرم ﷺ کی سنت ادا کرتے ہیں ۔آپ ﷺ کو قرآن کریم میں حکم ہوا کہ قربانی کیا کریں۔ان خیالات کا اظہار شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ مولانا امیر محمد اکرم اعوان نے جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ قربانی تمام امتوں میں تھی ۔لوگ قربانی کو سنت ابراھیمی کا نام دیتے ہیں ۔حالانکہ ہم حضرت ابرھیم کی شریعت پر عمل نہیں کرتے ہم محمد الرسول اللہ ﷺ کا اتباع کر رہے ہیں۔اس لیے ہم نبی کریم ﷺ کی سنت ادا کرتے ہیں۔جتنی رحمتیں ،برکتیں کوئی خالق سے لے سکتا ہے وہ ساری اللہ کریم نے آپ ﷺ کے دامن میں ڈال دی ہیں اگر کسی نے وہ برکات لینی ہیں تو اُسے آپ ﷺ کا اتباع کرنا ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وطن عزیز میں ایک طبقہ ایسا بھی ہے جو کہتا ہے کہ اربوں روپے قربانی پر خرچ ہوتے ہیں کیا فائدہ یہ رقم غریبوں میں تقسیم کرنی چاہیے ۔سارا سال لوگ مویشی پالتے ہیں اچانک جب قربانی کا وقت آتا ہے تو شور اُٹھتا ہے کہ کانگو وائرس آگیا ہے سارا سال یہ وائرس کیوں نہیں آتا ۔یہ سارے دینی احکامات سے لوگوں کو روکنے کے ذرائع ہیں۔اگر کسی نے غریب ،مساکین کی مدد کرنی ہے تو وہ اپنے ذاتی استعمال کو کم کر کے مدد کیوں نہیں کرتا اپنی عیاشی کا معیار تھوڑا کم کر لے موبائل فون تھوڑا سستا خرید لے ،میک اپ پر خرچ کم کر لیا جائے ۔اللہ کے حکم کو چھوڑ کرنیکی کرنا یہ نیکی نہیں ہے مزید گستاخی ہے ۔یہ سب غیر مسلم اقوام کے پراپیگنڈ ے ہیں۔مومن اللہ اور اللہ کے رسولﷺ کے احکام کاپابند ہے ۔مومن کا کوئی کام ذاتی نہیں ہوتا۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں
Load/Hide Comments