جہلم میں اپنی نوعیت کے پہلے بے بی ڈے کئیر سنٹر کا قیام

جہلم لائیو(سوشل ڈیسک):جہلم میں اپنی نوعیت کے پہلے بے بی ڈے کئیر سنٹر کا قیام،مصروف والدین کے بچوں کی نگہداشت کا بہترین نظام،کوارڈینیٹر کی جہلم لائیو سے گفتگو،تفصیلات کے مطابق بلال ٹاؤن جہلم میں اسلام آباد بے بی ڈے کیئر سنٹر قائم کیا گیا ہے،سنٹر کی کوارڈینیٹر نے جہلم لائیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ جہلم میں اپنی نوعیت کا پہلا سنٹر ہے جس میں مصروف والدین کے 2ماہ سے لیکر چار سال کے بچوں تک کی نگہداشت کا اہتمام کیا گیا ہے،انہوں نے بتایا بچوں کی تربیت کے لئے بہترین ٹیچر کے ساتھ ساتھ گھر جیسا پرسکون ماحول فراہم کیا جاتا ہے،کوارڈینیٹر نے اس سنٹر کے قیام کے بارے میں بتایا کہ موجودہ دور کی ضروریات کے پیش نظر یہ سنٹر قائم کیا گیا ہے،اور والدین کی اس حوالے سے فیڈ بیک حوصلہ افزا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں