پنجاب کالج آف ٹیکنالوجی جہلم کا رزلٹ اس سال بھی سو فیصد رہا

جہلم لائیو (بیورو رپورٹ) پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور کے سالنہ امتحانات2017 میں پنجاب کالج آف ٹیکنالوجی جہلم نے گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی سول ٹیکنالوجی اور الیکٹریکل ٹیکنالوجی میں100 فیصد رزلٹ اورA+ گریڈ لے کر ادارہ کا نام روشن کر دیا تفصیلات کے مطابق پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور کے سالنہ امتحانات2017 میں پنجاب کالج آف ٹیکنالوجی جہلم کا 2013 سے لیکر2017 ء تک کالج کا نتیجہ100 فیصد رہا ہے جس میں تمام طلباء نے A+ گریڈ حاصل کیا ہے جس میں سول ٹیکنالوجی سال سوئم میں محمد سرفراز خان1044/1200 محمد منیب احمد1009/1200 ، محمد بلال1008/1200 ، عبدالوہاب1003/1200 ، حمزہ افضل1002/1200 ،جنید احمد995/1200 ، عمر شہزاد988/1200 ارسلان زیب979/1200 ، محمد سلیمان978/1200 ، ملک مختار974/1200 ، علی حسن971/1200 اور الیکٹریکل ٹیکنالوجی سال سوئم میں یاسر رحمن1046/1200 ، محمد عبداللہ اکرم981/1200 اورمحمد عاطف مرزا979/1200 نمبر حاصل کرکے ادارہ کا نام روشن کیا ان میں محمد منیب احمد کو ایم ای ایس منگلا میں جاب ملی ہے اور جنید احمد نے و دیگرنے مذید تعلیم جاری رکھنے کا عزم کیا ہے کالج کے پرنسپل ظریف خان نے شاندار رزلٹ پر کالج اساتذہ کی محنت والدین کی بچوں پر توجہ اور طالب علموں کی محنت کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ انشاء اللہ آئندہ امتحانات میں ہمارے کالج کے طالب علم بورڈ میں بھی نمایاں پوزیشن حاصل کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں