عمران خان

عمران خان تبدیلی کا نشان ہے،فواد چوہدری اور چوہدری فرخ الطاف کا سوہاوہ میں خطاب

احسن وحید کی رپورٹ:

گونگے بہرے نمائندوں کے حلقوں میں ترقیاتی کام نہیں ہوا کرتے.عمران خان ایک ستارہ ہے ایک نشان ہے تبدیلی کا.فواد چوہدری کا سوہاوہ میں خطاب .

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی جہلم آمد کے سلسلہ میں گزشتہ روز نجی ہوٹل میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا .

اس میٹنگ میں ترجمان تحریک انصاف چوہدری فواد حسین سابق ضلع ناظم جہلم چوہدری فرخ الطاف ،سید رفعت محمود زیدی، سید نصرت اللہ بخاری ، سید شباب حیدر ، چوہدری اویس خالد، راجہ جمشید ،چوہدری عصمت نواز ،قیصر دستگیر ،سید واجد حسین شاہ ،چوہدری مسرت،راجہ فاروق اکرم ایڈووکیٹ اور یوتھ کی مقامی قیادت کے علاوہ تحصیل بھر کی یونین کونسلوں کے نمائندوں نے شرکت کی .

سید اسد شاہ نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیے .تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مقامی نمائندوں کی نااہلی پر شدید تنقید کرتے ہوئے حلقہ کی محرومیوں کا ذکر کیا .

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف چوہدری فواد حسین نے کہا کہ عمران خان ایک ستارہ ہے ایک نشان ہے تبدیلی کا. پچاسی سے دیکھتے آر ہے ہیں اس ملک میں تھانہ کچہری اور انتقامی سیاست چلی آ رہی ہے اور اب اس کے خاتمے کی بنیاد عمران خان نے رکھی ہے .

انہوں نے کہا کہ ان ملکی چوروں کے پاس عوام کے کاموں کے لئے پیسے نہیں .لیکن کروڑوں روپے اپنی عیاشیوں کے لئے ہیں. ہسپتا لوں میں ڈاکٹرز نہیں عملہ نہیں. سکولوں میں ٹیچرز نہیں. منتخب نمائندوں کی اتنی جرات نہیں کہ ان ڈاکووں اور لیٹروں سے پوچھ سکیں کہ انہوں نے 8ہزار کروڑ خرچ کر دیے. کہاں ہے ضلع جہلم کا حصہ .کہاں ہے سوہاوہ کا حصہ .

فواد چوہدری نے کہا کہ ضلع جہلم 400ارب کاٹیکس دے رہاہے لیکن اس کی پسماندگی ختم نہ ہو سکی. ۔سوہاوہ شہیدوں اور غازیوں کی سر زمین ہے لیکن کسی نمائندے کے منہ سے کبھی کشمیر کے مسئلہ پر کوئی بات نہ سنی .عمران خان نے اس پسی ہوئی عوام کے لئے اپنی آسائشیں چھوڑدی بیس. سالوں سے جو پاکستان کی قسمت کے مالک تھے آج جی ٹی رود پر کیوں نکالا کیوں نکالا کارونا رو رہے ہیں. ان چوروں سے نجات پہلے مرحلے کی کامیابی ہے دوسرے مرحلے میں عمران خان کو وزیر اعظم پاکستان بنانا ہے. ہمیں سب سے پہلے پاکستان کے لئے سوچنا ہے .پاکستان کی ترقی ہے تو ہماری ترقی ہے. ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کا جواب دینے کی صلاحیت صرف عمران خان میں ہے. کسی کی جرات نہیں ہوئی کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی گیڈر بھبکیوں کا جواب دے.

انہوں نے آخرمیں کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ عمران خان کی جہلم آمد پر ان کا شاندار استقبال کریں .بعدازاں سابق ضلع ناظم چوہدری فرخ الطاف نے بھی حاضرین سے خطاب کیا اور 21ستمبر کو لدھڑ میں ہونے والے جلسے میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی تحریک کا حصہ بنیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں