مولانا امیر محمد اکرم اعوان

ہر شعبہ ہائے زندگی پر سیاست چھائی ہوئی ہے۔ مولانا امیر محمد اکرم اعوان

جہلم لائیو( پریس ریلیز ) عدالتوں میں سیاسی مقدمات کے فیصلے ہو رہے ہیں۔مسجد کے ممبر پر سیاست پر بات ہو رہی ہے ۔ڈاکٹرز،وکلاء ،دانشوراور علماء حضرات کا موضوع گفتگوبھی اب سیاست ہی رہ گئی ہے ۔جیسے وطن عزیز میں اور کوئی کرنے کی بات ہی نہیں رہی ان خیالات کا اظہار شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ مولانا امیر محمد اکرم اعوان نے جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کر تے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ حضرت عمر فاروق ؓ سلطنت کے انتظامی امور کی وجہ سے دن رات مصروف رہتے تھے تا کہ رعایا کو آرام ملے ان کو سہولت ملے حکمران جاگتے تھے اور عوام چین کی نیند سوتی تھی ۔آج حکمران بھی جاگ رہے ہیں اور عوام بھی جاگ رہی ہے ۔حکمرانوں کو ذاتی مصروفیات سے وقت نہیں مل رہا تو عوام کے لیے کیا سوچیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ خالق اور کائنات کے درمیان وسیلہ نبی کریم ﷺ کی ذات اقدس ہے آپ ہی کے صدقے جنت کے انعامات ملیں گے ۔عبادات میں دکھاوے کی بجائے اللہ کی رضا حاصل کرنی چاہیے ۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں ۔آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا فرمائی

اپنا تبصرہ بھیجیں