عمران خان کا دورہ جہلم.لدھڑ میں اہلیان جہلم سے خطاب کریں گے.
پی ٹی آئی کےضلعی جنرل سیکرٹری کی گفتگو.ضلعی صدر اپنا پنڈال سجانے پر بضدہیں.
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری فوق شیر باز نے جہلم لائیو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افواہ ساز فیکٹری کی تمام کوششیں ناکام ہو گئیں .کل مورخہ 21ستمبر کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سابق ضلع ناظم جہلم چوہدری فرخ الطاف اور پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان چوہدری فواد حسین کے آبائی گاؤں لدھڑتشریف لائیں گے.
لدھڑ میں ورکرزکنونشن سے عمران خان خطاب کریں گے.
انہوں نے مزید کہاکہ اس جلسے کے انعقاد سے جہلم کی سیاست میں نمایاں تبدیلی دیکھنے کو ملیں گی.
دریں اثناء ڈی پی اوجہلم عبدالغفار قیصرانی نے لدھڑ میں جلسہ گاہ کو دورہ کیا اور انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا.جبکہ دوسری جانب ضلعی صدر چوہدری زاہد اور سابق امیدوار قومی اسمبلی چوہدری ثقلین سمیت پی ٹی آئی کے متعدد ضلعی رہنما دینہ ہاکی سٹیڈیم میں اپنا پنڈال سجانے پر بضد نظر آرہے ہیں.تاہم جب ڈی پی او جہلم سے عمران خان کے دوسرے جلسے کے بارے میں استفسار کیا گیا تو انہوں نے لا علمی کا اظہار کیا.