رشتہ لینے جانے والے کو تشدد کا نشانہ بنانیوالوں کے خلاف مقدمہ درج

جہلم لائیو(بیور و رپورٹ) رشتہ لینے جانے والے کو تشدد کا نشانہ بنانیوالوں کے خلاف مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق فخر عباس ولد محمد مشتاق سکنہ ہون پور پنڈدادنخان نے درخواست دی ہے کہ مورخہ24.09.17بوقت قریب 12/30بجیدن میں اپنی والدہ کے ساتھ مسمی محمدبوٹا کہ گھر اپنے رشتے کی بات کرنے گیا۔ میری والدہ اندر چلی گئی میں بیٹھک میں بیٹھ گیا۔ بیٹھک کا دروازہ کھلا ہوا تھا اسی اثنا ء میں مسمیان سعید ولد شفیع قوم بھون ، ظہیر ولد نذر محمد قوم مصلی ، قاسم ولد اظہر قوم راجپوت ، طاہر ولد غلام رسول قوم راجپوت ، غلام رسول ولد محمد یٰسین قوم راجپوت سکنائے جلالپورشریف ،امجد ولد محمد عارف قوم نائی ، عدنان ولد قمر قوم ترکھان سکنائے جلالپورشریف معہ 5کس نامعلوم اشخاص اچانک آگئے اور مجھے بیٹھک سے اغوا کرکے سعید کی بیٹھک میں لے گئے تمام کے پاس سوٹے و ڈنڈے موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ آج تمہیں رشتہ مانگنے کا مزہ چکھاتے ہیں ۔ جملہ ملزمان نے میرے کپڑے اتار کر مجھے ننگا کردیا پھر میرے سرکے بال ،د اڑھی مونچھ کاٹ کر میرا حلیہ بگاڑ دیا۔ مجھے جوتوں کا ہار پہنا کر گدھے پر بٹھا کر گلیوں میں گھمایا اور مجھے تشدد کے ساتھ ساتھ قتل کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔ ان کے تشد د کی وجہ سے اب مجھے بائیں کان سے سنائی بھی نہیں دے رہا۔ مدعی کی درخواست پر حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ نمبر151مورخہ25.09.17بجرم337v/506/365 /148/149 PPC ت پ تھانہ جلالپورشریف درج رجسٹر کیا گیا نامزد ملزمان کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں