ضلعی پولیس نے 10محرم الحرام کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کر دیا

جہلم لائیو ( بیورو رپورٹ ) ضلعی پولیس نے 10محرم الحرام کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کر دیا ، 10محرم کے مرکزی جلسوں کے راستوں کو کلیئر کرنے کیلئے ضلعی پولیس نے ٹریفک پلان جاری کر دیاہے جس کے مطابق نرالہ بیکری چو ک تا شاندار چوک، جی ٹی ایس چوک تا گنبد والی مسجد، میدان پاکستان تا اہل حدیث چوک کے تمام راستے صبح 8بجے سے سہ پہر تین بجے بند رہیں گے ۔ ضلع کونسل آفس ، پیرا غیب چوک تا بلال ٹاون چوک نزد ڈی سی ہاوس سہ پہر تین بجے سے اختتام جلوس تک بند رہیں گے ۔جبکہ کینٹ چوک، پاک فیملی چوک، سبزی منڈی ، کچہری چوک، جادہ چوک، ڈھوک جمعہ روڈ، قبرستان چوک، محمدی چوک، ڈگری کالج روڈ، کریم پور روڈ سے کچہری چوک تک راستے کھلے رہیں گے ۔بھاری گاڑیوں کا داخلہ سارا دن بند جبکہ جلوس کے راستے میں ہر قسم کی پارکنگ پر پابندی ہو گی

اپنا تبصرہ بھیجیں