سماجی تنظیم ’’ کیئر ٹیکرز ‘‘ نے بے سہارا بچے کو ’’اپنا گھر ‘‘ منتقل کر دیا

جہلم لائیو (بیورو رپورٹ ) سماجی تنظیم ’’ کیئر ٹیکرز ‘‘ نے بے سہارا بچے کو ’’اپنا گھر ‘‘ منتقل کر دیا ، چیئرپرسن ڈاکٹر آسیہ ممتاز، نائب صدر چوہدری سہیل عزیز کے شکر گزار ہیں ممبران کیئر ٹیکرز اسفندیار، حسن مرزا ، صائم ڈار اور اسد علی کی گفتگو ، تفصیلات کے مطابق مشین محلہ نمبر 3میں ایک سولہ سترہ سال کا لڑکاعلی جو ذہنی توازن کھوچکا ہے گزشتہ ایک ماہ سے دربدر ہو رہا تھا اور گلیوں میں سارا دن پڑا رہتا، اہل علاقہ اس کو ایک سے دوسری گلی بھگا دیتے ، چند روز قبل ایک اہل درد شخص چوہدری محمد رضا نے اس کی حالت دیکھ کر اس کو محفوظ مقام پر پہنچانے کا فیصلہ کیا اور اس سلسلہ میں معروف سماجی تنظیم کیئر ٹیکرز کے ممبر صحافی اصغر مرزا سے رابطہ کیا جنہوں نے گزشتہ روز تنظیم کے سینئر ممبران میر اسفند یار ، مرزا حسن ، صائم ڈار ، اسد علی کے ہمراہ بے سہارا علی ولد عقیل سکنہ نامعلوم کو سماجی ویلفیئر کے معروف ادارے ’’اپنا گھر ‘‘ کی انتظامیہ کے حوالے کر کے محفوظ مقام پر پہنچا دیا ۔ سماجی تنظیم کے ممبران اور چوہدری محمد رضا کا کہنا ہے کہ بے سہارا بچے کو محفوظ ہاتھو ں میں پہنچا کر ہمیں دلی تسکین ملی ہے جبکہ اپنا گھر کی چیئرپرسن آسیہ ممتاز ، نائب صدر چوہدری سہیل عزیز کے بھی دلی شکر گزار ہیں اس موقع پر اپنا گھر کی انتظامیہ نے علی ولد عقیل کو تحقویل میں لیتے ہوئے اس کے والدین کی تلاش کیلئے ہر ممکن کوشش کی یقین دہانی کروائی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں