غلطی

غلطی کا اعتراف

جہاں زرد صحافت کے لبادے میں جیب تراش برسرپیکار نظر آتے ہوں،وہاں جہلم لائیو کی انتظامیہ ذمہ دار اور مثبت صحافت پر یقین رکھتی ہے،

جہاں شہر کا شہر ہی باخبر نظر آتا ہے،وہاں خبر کو پوری صحت اور مکمل لوازمات کے ساتھ پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم غلطی اور کوتاہی کا امکان بھی موجودہوتا ہے،بہرحال د وسروں پر نقطہ چینی کے ساتھ ساتھ اپنی غلطی کے اعتراف کی جرات بھی رکھتے ہیں،

مورخہ 4 ستمبر2017کو جہلم لائیو کی نیوزویب سائیٹ پر پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما چوہدری قربان حسین کے حوالے سے خبر شائع ہوئی کہ انہوں نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی25سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے،لیکن ان کے تازہ ترین بیان سے اس خبر کی تردید ہو چکی ہے ،لہذا ادارہ اپنی اخلاقی ذمہ داری سمجھتے ہوئے اس خبر کی اشاعت پرمذکورہ رہنما اور قارئین سے معذرت خواہ ہے،

منجانب: ادارہ جہلم لائیو

اپنا تبصرہ بھیجیں