سول ہسپتال

سول ہسپتال میں پرچی بنوانے کے لئے مریضوں کو دشواری

سول ہسپتال میں ہزاروں مریضوں کی پرچی بنانے کیلئے ایک ملازم تعینات ، مریض کئی کئی گھنٹے لائنوں میں لگ جانے پر مجبور.

کئی درد کی شدت اور بیماری کے باعث لائنوں میں لیٹنے پر مجبور .
ایم ایس سہولت فراہم کرنے سے گریزاں .

شہریوں کا ڈی سی سے نوٹس کا مطالبہ،
تفصیلات کے مطابق سول ہسپتال جہلم جہاں ہر روز دو سے تین ہزار مریض علاج کیلئے آتے ہیں لیکن ہسپتال کی پرچی بنوانے کے کاونٹر پر صرف ایک ملازم تعینات ہونے سے کئی کئی میٹر لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں اور شدید تکلیف میں مبتلا مریض علاج کی بجائے پرچی کے انتظار میں کئی کئی گھنٹے کھڑے رہتے ہیں ۔ جبکہ کئی ایک مریضوں کو قطاروں کے درمیان بیٹھے اور لیٹے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے جو اپنی تکلیف کے باعث کھڑے نہیں رہ سکتے،
شہریوں کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں ہزاروں ملازمین ہیں جوکوئی کام نہیں کرتے، لیکن ایم ایس چوہدری خالد پرچی کاونٹر دوسرا ملازم تعینات کرنے کو تیار نہیں بلکہ ایم ایس نے کبھی ذاتی طور پر پرچی کاونٹر کے دورہ کرکے مریضوں کو درپیش مشکلات کا جائزہ لینے کی زحمت نہیں کی، شہریوں نے ڈی سی جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہسپتال کے فوری دورہ کریں اور لوگوں کی مشکلات کے پیش نظر پرچی کاونٹر پر تین سے چار ملازمین تعینات کرنے کا حکم دیں تاکہ مریضوں کو جلد از جلد علاج کی سہولت مل سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں