جہلم

جہلم کے دل شاندار چوک میں دو ہفتے سے واٹرسپلائی کے دریا بہنے لگے

جہلم لائیو (بیورو رپورٹ ) جہلم شہر کے دل شاندار چوک میں دو ہفتے سے واٹرسپلائی کے دریا بہنے لگے،
پائپ لائن پھٹنے سے دن بھر پانی چلتا رہتا ہے لیکن بلدیہ حکام کو نظر نہیں آتا،
شہریوں کا ڈی سی سے نوٹس کا مطالبہ،
تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کے دل شاندار چوک میں گزشتہ دو ہفتے سے واٹر سپلائی کی لائن پھٹنے سے دن بھر پانی جمع ہو جاتا ہے جو ہر آنے جانے والے کے لئے سخت پریشانی کا باعث ہے جبکہ یہاں سے روزانہ گزرنے والے لاکھوں افراد اتنے بے حسں اور لاپرواہ ہیں کہ کسی شخص نے متعلقہ اداروں کو شکایت کرنے کی زحمت نہیں کی، جبکہ بلدیہ حکام بھی لمبی تان کر سو رہے ہیں اور تمام افسران یہاں سے گزر کر دفتر جاتے ہیں لیکن واٹر سپلائی کی لائن مرمت کرنے کی طرف نہیں دی جاتی ، شہریوں نے ڈی سی جہلم سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں