طلباء کا احتجاج

سوہاوہ میں قتل کے ملزمان کو سزائے موت اورعمر قید

جہلم لائیو (احسن وحید ) قتل کے ملزمان کو سزائے موت اورعمر قید،
تفصیلات کے مطابق بینس قائم کے مشہور قتل اور ڈکیتی کے مقدمہ کا فیصلہ کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج لیاقت علی رانجھا نے ایک ملزم کو سزائے موت اور ایک کو عمر قید کی سزا کا فیصلہ دے دیا،

سات ماہ قبل بینس قائم میں بشارت اور ظہیر نامی نوجوان نے دوبئی پلٹ نوجوان واجد کو رشتہ کے تنازعہ پر قتل کر دیا تھا اور واقعہ کو ڈکیتی کا رنگ دیتے ہوئے پولیس تھانہ سوہاوہ میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کروا دیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے مدعی مقدمہ کو شامل تفتیش کیا ،

جس نے دوران انکشاف واجد کو قتل کرنے اور واقعہ کو ڈکیتی کا رنگ دینے کے ڈرامے کااعتراف کر لیا جس پر مقتول کے والد کی طرف سے پولیس تھانہ سوہاوہ میں زیر دفعہ 302ت پ مقدمہ درج کیا گیا جس کی تفتیش سب انسپکٹر آفتاب افضل نے کی مدعی کی طرف سے راجہ سہیل شفیق نے دلائل دیے جس پر ایڈیشنل سیشن جج لیاقت علی رانجھا نے مقدمہ کا فیصلہ کرتے ہوئے ملزم بشارت کو سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانہ جب کہ عدم ادائیگی کی صورت میں پانچ سال قید جبکہ ملزم ظہیر کو پچیس سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ایڈیشنل سیشن جج لیاقت علی رانجھا نے تفتیشی آفتاب افضل کو بہترین شہادت اور کیس کی میرٹ پر تفتیش کرنے پر انہیں سراہا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں