جہلم لائیو ( احسن وحید) نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کی روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی واک،
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی موٹروے حافظ احمد نعمان نے بیٹ سکس کا چارج سنبھالتے ہی عوام میں روڈ سیفٹی کے متعلق شعور دینے کے لئے ایک واک کا اہتمام کیا
جس میں سکول کے طلباء ،چیئر مین میونسپل کمیٹی ،آپریشن آفیسر اختر نواز، ایڈمن آفیسر راشد کیانی اور پٹرولنگ سکواڈ نے شرکت کی،
واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی حافظ نعمان نے رود سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی سے نہ صرف ڈرائیور حضرات کی حفاظت ہے بلکہ دوسرے لوگوں کی بھی سیفٹی اسی مین ہے قوانین صرف سزا دینے کے لئے نہیں بلکہ عام لوگوں کی حفاظت کے لئے بنائے جاتے ہیں جن کی پاسداری کرنا ایک مہذب معاشرہ کا اصول ہے واک میلاد چوک سے شروع ہوئی جو کہ تھانہ سوہاوہ کے پاس اختتام پذیر ہوئی آخرمیں طلباء اور ڈرائیور ز میں روڈ سیفٹی کے متعلق پفلٹ بھی تقسیم کیے گئے