نرسوں

چھ ماہ سے ماہانہ وظیفہ نہ ملنے پر نرسوں کاڈی سی ، سی ای او دفتراور جی ٹی روڈ پر شدید احتجاج

جہلم لائیو (بیورو رپورٹ ) چھ ماہ سے ماہانہ وظیفہ نہ ملنے پر نرسوں کاڈی سی ، سی ای او دفتراور جی ٹی روڈ پر شدید احتجاج،

اے سی اور سی ای او ہیلتھ کے مذاکرات ناکام ،
نرسوں نے تنگ آکرجی ٹی روڈ بلاک کر دیا ،
ڈی سی جہلم اقبال حسین نے دفتر سے باہر نکلنا تک گوارا نہ کیا ،
سی ای او ڈاکٹر وسیم نرسوں کو گرفتار کروا کے چھتر مروانے کی دھمکیاں دیتا رہا،
شہریوں کی شید لعن طعن ، ہسپتال میں کام ٹھپ ہونے سے ہزاروں مریض رل گئے ،
چھ گھنٹے بعد اے ڈی سی جی آفاق وزیر نے ایک دن میں معاملات حل کروانے کی یقین دہانی کروائی تو احتجاج موخر کر کے جی ٹی روڈ کھول دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق سو ل ہسپتال کے شعبہ نرسنگ کے سکول میں زیر تربیت طالبات اور نرسوں کو گزشتہ سات ماہ سے ماہانہ واجبات نہ ملنے پر نرسوں کا مسلسل دوسرے ماہ احتجاج ،
پیرا میڈیکل سکول سے ڈی سی دفتر تک احتجاجی ریلی نکالی، ریلی کے دوران نرسوں نے ڈی سی دفتر کے سامنے ایک گھنٹہ دھرنا دے کر روڈبلاک کر دی اور ڈی سی جہلم سے مذاکرات اور وظیفہ بحال کروانے کا مطالبہ کیا

لیکن ڈی سی جہلم اقبال حسین نے حسب سابق نرسوں کو لفٹ نہ کروائی اور دفتر سے باہر ہی نہ نکلے اس دوران اے سی جہلم اور سی ای او ہیلتھ جہلم مذاکرات کے لئے آئے لیکن نرسوں کے ساتھ ان کے مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے جس پر سی ای او ڈاکٹر وسیم نے ہٹ دھرمی اور بے شرمی کا ثبوت دیتے ہوئے نرسوں کو گرفتار کروانے اور چھتر مروانے کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں،

جس سے نرسیں اشتعال میں آگئیں جبکہ اس موقع پر شہریوں نے سی ای او کو سخت لعن طعن کی سی ای او کی بدتمیزی پر سیخ پا نرسوں نے احتجاج کرتے ہوئے جی ٹی روڈ کی راہ لی اورچھاونی چوک کے مقام پر جی ٹی روڈ بلاک کر دی جس سے سکولوں میں چھٹی کے وقت روٹین سے زیادہ رش کی وجہ سے چند منٹوں کے دوران ہزاروں گاڑیوں کی لائنیں لگ گئیں.

اس موقع پر زیر تربیت نرسوں کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے بلندو بانگ دعوے سب جھوٹ ہیں ہم کو چھ چھ ماہ سے ہمارے واجبات نہیں دئیے جارہے ہم سینکڑوں میل دور اپنے گھروں سے ہاسٹل میں رہ کر تربیت حاصل کرتی ہیں اور دن رات سول ہسپتال میں ڈیوٹی بھی دیتی ہیں لیکن ہمارے واجبات نہ ملنے کی وجہ سے ہم بھوکی مرنے پر مجبور ہیں کھانے پینے کے لئے پیسے نہیں ہے ہم جائیں تو کہاں جائیں احتجاجی نرسوں نے بتایا کہ ہم نے گزشتہ ماہ واجبات کیلئے احتجاج کیا تو ایک ماہ کے واجبات دے کر دیگر بعد میں دینے کی یقین دہانی کروائی گئی لیکن اب پھر وہی سلسلہ شروع ہو گیاہے اور واجبات بند ہو گئے ہیں اس موقع پر نرسو ں نے اپنے مطالبات کے حق میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جبکہ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی ۔ جی ٹی روڈ بلاک ہونے کے باوجود ڈی سی اقبال حسین نے نرسوں سے بات چیف کرنا گوارا نہ کی البتہ نرسوں نے اے ڈی سی جی آفاق وزیر کے ساتھ مذاکرات اور ایک دن میں مسئلہ حل کروانے کی یقین دہانی کے بعد جی ٹی روڈ کھول دی ، نرسوں کا کہنا ہے کہ مسئلہ حل نہ ہونے پر دوبارہ جی ٹی روڈ بلاک کی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں