طلباء

ہونہار طلباء کا اعزاز

جہلم لائیو (بیورو رپورٹ ) ہونہار طلباء کا اعزاز،
گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2کالا گوجراں کے جماعت ہشتم کے طالب علم عتیق الرحمن نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے منعقد کرائے جانے والے ادبی مقابلہ جات میں ڈویژن لیول پر تلاوتِ قرآن مجید میں دوسری پوزیشن جبکہ اسی سکول کے طالب علم محمد ابوبکر نے مقابلہ حسن نعت میں ڈویژن سطح پر تیسری پوزیشن لے کر نہ صرف اپنے اساتذہ بلکہ اپنے سکول کا نام بھی روشن کیا ہے۔ اہل علاقہ نے یہ اعزاز ملنے پر سکول ہیڈ خرم صدیق، انچارج ادبی پروگرام حافظ عبدالعزیز، منظور حسین سیالوی ، سپورٹس انچارج سید رضا حسین شاہ، محمد وقاص اور محمد معین کو جملہ سٹاف سمیت دلی مبارکباد پیش کی ہے اور اُمید ظاہر کی ہے کہ آئندہ یہ اعزاز صوبائی سطح پر حاصل کرنے کی خوشش کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں