الیکشن زمین پر لڑے جاتے ہیں آسمان پر نہیں،نظریہ سیاست کا جزو ہے کل نہیں،
انتخابی سیاست ایک سائنس ہے آرٹ نہیں، رہنما کاکام لوگوں کی رہنمائی کرنا ہوتاہے ان کے پیچھے چلنا نہیں،شادی ذاتی معاملہ ہے سیاسی نہیں،عوامی عدالت اور قانونی عدالت کے خیالات و احساسات میں کافی فرق ہوتا ہے،اجتماعیت کا فیصلہ اگر غلط بھی ہو تو اس میں برکت ہوتی ہے،رائے دہندگان پرنٹ،سوشل اور الیکٹرانک میڈیا سے زیادہ طاقتور ہوتے ہیں،سیاسی جماعت فرنچائز نہیں ہوتی کہ برانڈ بیچتی پھرے،سیاست میں مستقل دوست اور دشمن نہیں ہوتے بلکہ حمایتی اور مخالف ہوتے ہیں،انتخابات میں اپنی نبض کی بجائے لوگوں کی نبض پر ہاتھ رکھنا پڑتا ہے،حلقے کی سیاست میں ماضی اور حال نہیں بعض اوقات صرف مستقبل دیکھا جاتا ہے،اورلودھراں سے آگے جہاں اور بھی ہیں
Load/Hide Comments