جہلم لائیو ( بیورو رپورٹ ) تحصیل روڈ پر ٹف ٹائل لگانے کا منصوبہ بھی کرپشن کی نذر ،
لاکھوں کی ٹف ٹائل ایک ہفتہ میں ہی بیٹھ گئی،
گاڑیاں بل کھانے لگیں،
ڈی سی عبدالستار عیسانی سے تحقیقات کا مطالبہ،
تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کی قدیم ترین تحصیل روڈ جو عرصہ دراز سے ٹو ٹ پھوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے شہریوں کے لئے سخت درد سر بنی ہوئی تھی .
چند ماہ قبل ضلعی انتظامیہ سے ٹھیکہ حاصل کرنے کے بعد ٹھکیدار نے ٹف ٹائل لگانے کا کام شروع کیا ،
لیکن اس دوران سڑک پر گاڑیوں کے لوڈ اور رش کو مد نظر رکھے بغیر ہی سڑک کے اوپر ریت ڈال کر ٹف ٹائل لگانی شروع کر دی،
جس پر کئی شہریوں نے تحفظات کا اظہار کیا .
کہ یہ ٹائل بہت جلد غیر متوازن ہو جائے گی .
لیکن ٹھکیدار نے جلد بازی میں ٹائل لگا کر صفائی وغیرہ کا کام ادھورا چھوڑ کر فرار ہو گیا .
نامکمل کام کے ایک ہفتہ بعد ہی گاڑیوں کے گزرنے سے ٹائلوں نے اپنی جگہ چھوڑ دی اور اب متعدد جگہوں پر دوبارہ گڑھے بن گئے ہیں جس سے ٹریفک کی روانی پھر متاثر ہو نا شروع ہو گئی ہے شہریوں نے ڈی سی عبدالستار عیسانی سے مطالبہ کیا ہے کہ برسوں بعد ہونے والے کام میں بھی بے قاعدگی اور کرپشن کی گئی جس کی وجہ سے ایک ہفتہ بھی کام نہیں چل سکا، اس لئے اس منصوبہ کی خصوصی طور پر انکوائری کروائی جائے اور ناقص کام کرنے والی فرم کی رجسٹریشن کینسل کر نے کے بعد کام درست کروایا جائے