جہلم لائیو (بیورو رپورٹ ) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خورشید عالم نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں ووٹر لسٹوں کے ڈسپلے سنٹرز قائم کے جا چکے ہیں،
24اپریل تک شہری ان ڈسپلے سنٹرز پر ووٹر لسٹوں کا معائنہ کر سکتے ہیں اور کوئی ووٹ کی منتقلی یا درستگی کیلئے درخواست دی جاسکتی ہے ۔
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق حتمی شکل دینے کیلئے مارچ میں ووٹر لسٹوں کو مختلف ایجوکیشن دفاتر میں ڈسپلے کیا گیا تھا تاہم عوامی سہولت کیلئے ان سنٹرز کی تعداد میں واضع اضافہ کر دیا گیا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر کے تمام ڈسپلے سنٹرز سرکاری بلڈنگز میں ہیںِ ، خصوصا سرکاری سکولوں میں ووٹرز لسٹیں آویزاں کی گئی ہیں تاہم جہاں سکولوں کی عمارت دستیاب نہیں وہاں بنیادی مراکز صحت میں ڈسپلے سنٹرز بنائے گئے ہیں ۔ انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ ان ڈسپلے سنٹرز کا وزٹ کریں، اپنا ووٹ چیک کریں اگر کوئی غلطی ہے تو اسے درست کیا جائے اس کے علاوہ شہری ڈسٹرکٹ الیکشن کمشن آفس سے بھی رجوع کر سکتے ہیں۔
Load/Hide Comments