جہلم لائیو (بیورو رپورٹ ) نوجوانوں کیلئے اچھی خبر ، پاک فوج نے دریائے جہلم کنارے اراضی گراونڈکیلئے مختص کر دی .
علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،
تفصیلات کے مطابق دریائے جہلم کے کنارے اراضی عرصہ دراز سے مختلف کھیلوں کیلئے استعمال ہوتی تھی لیکن کچھ عرصہ قبل پاک فوج کی جانب سے اراضی کو فوجی مقاصد کیلئے استعمال میں لانے پر یہاں کھیلوں کا سلسلہ بند ہو گیا اور علاقے کے ہزاروں نوجوان کھیلوں کیلئے جگہ سے محروم ہو گئے تھے ،
یونین کونسل کوٹلہ فقیر کے عہدیداروں اور اہل علاقہ کی درخواست پر گزشتہ روز اسٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر وقار اور میجر راشد اقبال نے علاقہ معززین کے ساتھ مذکورہ جگہ کا دورہ کیا اور وہاں ایک دفعہ پھر سے کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دے دی ، جس سے علاقہ میں خوشی کی دوڑ گئی اور لوگوں نے اسٹیشن کمانڈر اور پاک فوج کے اعلی افسران کا شکریہ ادا کیا ہے