کیئرٹیکرز کا عطیہ خون رجسٹریشن کیمپ شاندار چوک میں لگایا گیا ۔درجنوں افراد نے عطیہ خون کرنے کیلئے رجسٹریشن کروائی.
شہریوں کے تعاون پر شکر گزار ہیں کسی کی جان بچ جائے تو ہمارے لئے توشہ آخرت ثابت ہو گی .
اسفند یار چیئرمین کیئر ٹیکرز.
تفصیلات کے مطابق سماجی تنظیم کیئر ٹیکرز نے گزشتہ روز شاندار چوک میں عطیہ خون کا رجسٹریشن کیمپ لگایا جس کی نگرانی سینئر ممبر اصغرمرزا، حسن رضا چوہدری ، یاسر جرال اور دیگر نے کی ، عطیہ خون رجسٹریشن کیمپ کے دوران درجنوں شہریوں نے خون کے عطیات کیلئے اپنے نام رجسٹر کروائے ۔اس دوران شہریوں کے بلڈ گروپ چیک کرنے کیلئے باقاعدہ انتظام کیا گیا تھا ، صبح 10سے شام 6تک جاری رہنے والے کیمپ کو شہریوں نے بھر پور سراہا، اس حوالے سے اسفندیار اسد چیئرمین کیئر ٹیکرز نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خون کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو پورا کرنے کی خاطر یہ کیمپ لگایا گیا ہے جو رمضان سے قبل ہر اتوار کو لگایا جائیگا ۔تاکہ ایمرجنسی کی حالت میں مریضوں کی جان بچائی جاسکے ۔