طلبا

گورنمنٹ الطاف ہائی سکول اور تبلیغ الاسلام سکول میں طلبا کو داخلہ دینے سے صاف انکار

گورنمنٹ الطاف ہائی سکول اور تبلیغ الاسلام سکول کی تعلیم دوستی .
طلبا کو داخلہ دینے سے صاف انکار.
ہمارے پاس نویں کلاس ہی ختم ہو چکی ہے الطاف ہائی سکول کے پرنسپل کا انوکھا موقف .
تبلیغ سکول کے پرنسپل کا بھی فیل طلبا کونئے داخلے دینے سے صاف انکار.
وزیراعلی پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ.
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی بھر پور کوششوں کے باوجود بعض ہائی سکولز کی انتظامیہ نے طلبا کی تعداد بڑھانے کی بجائے طلبا کو بددل کرناشروع کر دیا ہے.
اس حوالے سے معلوم ہو اہے کہ نویں کلاس میں فیل ہونے والے طلبا کو
بورڈ کی جانب سے دسویں جماعت میں بیٹھانے اور سپلی والے پیپردہم جماعت کے ساتھ دینے کے حکم کے باوجود گورنمنٹ الطاف ہائی سکول کی انتظامیہ نے طلبا کو سکول سے سرٹیفیکیٹ دے کر نکال دیا .
اوروالدین کے رابطہ کرنے پر پرنسپل نے انوکھا جواب دیا کہ سکول میں نویں جماعت ختم ہو چکی ہے اب داخلہ ممکن نہیں .
جبکہ اسی سلسلہ میں جب گورنمنٹ تبلیغ الاسلام سکول داخلہ کیلئے رابطہ کیا گیا تو وہاں کے پرنسپل نے بھی داخلہ سے انکار کرتے ہوئے طالب علم کو واپس کر دیا .
والدین کا کہنا ہے کہ ایک طرف پنجاب حکومت طلباکو سکول میں لانے کیلئے بے حد اقدامات کر رہی ہے.
لیکن سکولوں کے پرنسپل بچوں کو داخلے دینے سے ہی انکاری ہو چکے ہیں.
اور والدین کو بار بار چکر لگوانے کے باوجود داخلہ نہیں دیا جارہا، والدین نے وزیر اعلی پنجاب اور سیکرٹری تعلیم سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے .

اپنا تبصرہ بھیجیں