پولیس خدمت مرکز کا سسٹم آئے روز خراب رہنے لگا .
کبھی کمپیوٹر خراب ، کبھی انٹرنیٹ خراب ، ہزاروں سائلین سخت ذلیل وخوار.
پی ٹی سی ایل کاانٹر نیٹ بھی انتہائی سست رفتاری سے چلتا ہے بار بارمنقطع ہو جاتا ہے ۔.
کام کیسے کریں عملہ کا موقف .
ڈی پی او جہلم سے نوٹس کا مطالبہ ،.
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے شہریوں کو سہولت دینے کیلئے پولیس خدمت مرکز تو قائم کر دئیے گئے.
لیکن ناقص سسٹم ، خراب انٹرنیٹ اور ناتجربہ کار عملہ کی وجہ سے ہزاروں سائلین کو سخت خواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے .
روز مرہ کے کاموں کیلئے وقت نکال کر آنے والے شہری سہولت کی بجائے ذلالت کا نشانہ بن گئے ہیں.
اس حوالے شہریوں کا کہنا ہے کہ خدمت مرکز تو بن گئے ہیں لیکن اعلی افسران نے افتتاح کے بعد اس کی چیکنگ کا کوئی سلسلہ نہیں رکھا.
جس کی وجہ سے آئے روز سسٹم خراب ہونے یا انٹرنیٹ منقطع ہونے کا کہہ کرکئی کئی دن چکر لگوائے جاتے ہیں .
اس حوالے سے عملہ خدمت مرکز کا کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروس انتہائی ناقص اور دن میں کئی بار منقطع ہو جاتا ہے.
جس کی وجہ سے کام میں سخت دشواری کا سامنا ہوتا ہے پھر جگہ کی تنگی کی وجہ سے آدھے سے زیادہ سائلین کو باہر کھڑا کرنا ہماری مجبوری ہے.
ہم عوام کی خدمت کیلئے بیٹھے ہیں لیکن سسٹم یا انٹرنیٹ خراب ہونے کی وجہ سے کسی وقت پریشانی ہوتی ہے سسٹم کی بہتری کیلئے کام کررہے ہیں ۔