آوانہ

آوانہ میں 8مئی کو کبڈی میچ کا انعقاد ہو گا،چوہدری ظہیرالٰہی گورسی

جہلم لائیو(سپورٹس ڈیسک):جہلم کے نواحی علاقہ موضع آوانہ میں
بابا سائیں مونا کنگنا والی سرکار کا انیسواں سالانہ میلہ مئی کے پہلے ہفتے میں منعقد ہو گا،

میلے کے منتظم چوہدری ظہیر الٰہی گورسی نے جہلم لائیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 7مئی 2018ء کو دربار عالیہ کو غسل دیا جائے گا اس موقع پر قرآن خوانی اور لنگر کا بندوبست ہو گا،جبکہ 8مئی بروز منگل شام ساڑھے چار بجے موضع آوانہ میں ایک شاندار کبڈی میچ کا انعقاد ہو گا،جس میں ملک بھر سے کبڈی کے اہم کھلاڑی حصہ لیں گے،انہوں نے کہا کہ جیتنے والی ٹیم کو دو لاکھ روپے انعام دیا جائے گا اس کے علاوہ دیگر انعامات دیئے جائیں گے،

اپنا تبصرہ بھیجیں