جہلم لائیو (بیور و رپورٹ ) کھرالہ میں پرانی دشمنی پر فائرنگ ، دو افراد زخمی، حملہ آور فرار،
تفصیلات کے مطابق موضع کڑی افغاناں کے رہائشی ساجد اور رخسانہ نامی اشخاص ضلع کچہری کی طرف موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ سامنے سے آنے والے تین موٹر سائیکل سوار نے ان پر فائرنگ کردی ، جس سے ساجد خان کی ٹانگ اور رخسار کی ٹانگ ، بازو اور چہرے پر گولیاں جا لگیں دونوں زخمی ہو کر گر پڑے جبکہ حملہ آور فرار ہو گئے ریسکیو 1122نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس تھانہ صدر نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے