جہلم لائیو (بیورو رپورٹ ) سول ہسپتال کی درجنوں سینئر نرسیں 2017سے ٹی اے ڈی اے اور دیگر واجبات سے محروم، احتجاج کرنے والی نرسوں کو تبادلوں کا سامنا،سنگین نتائج کی دھمکیاں ،
نرسوں کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے پرغو ، فنڈنگ نہ ہونے سے ادائیگی ممکن نہیں ایم ایس چوہدری خالد کا موقف، تفصیلات کے مطابق سول ہسپتال میں روزانہ تین ہزار سے زائد مریضوں کی خدمت کرنے والی سینئر نرسیں اپنے ہی حق کی خاطر ذلیل وخوار ہو رہی ہیں ،
اس حوالے سے سینئر نرسوں کا کہنا ہے کہ ہم نے بیس بائیس سال سے مریضوں کی مثالی خدمت کی ہے لیکن ہمارے ضروری واجبات اور ٹی اے ڈی وغیرہ سال 2017سے تاحال بند ہیں جس کی وجہ سے ہم کو شدید مالی پریشانی کا سامنا ہے نرسنگ سٹاف کا یہ بھی کہنا ہے کہ اپنے واجبات کی خاطر کئی مرتبہ انتظامیہ سے اپیل کی اور مجبور ہو کر احتجاج بھی کیا لیکن محکمہ صحت کے افسران اور ایم ایس سول ہسپتال نے ہمارا حق اد ا کرنے کی بجائے ہماری کچھ ساتھیوں کو جہلم سے نکہ خلاص پور، سوہاوہ اور دیگر دور دراز علاقوں میں ٹرانسفر کر دیا ۔
جس کی وجہ سے وہ اپنے گھروں سے دور ہو گئیں ہیں اور پریشانی کا شکار ہیں نرسز کا کہنا ہے کہ ہماری بیس بیس سال کی سروس کے بعد بھی واجبات کی ادائیگی کیلئے احتجا ج پر سخت نتائج کی دھمکیاں دی جاتی ہیں نرسز کا کہنا ہے کہ ہم بہت تنگ آچکی ہیں اور بہت جلد اپنے حق کی خاطر سپریم کورٹ سے رجوع کریں گی
Load/Hide Comments