ووٹ

ووٹ کا سٹ کرو تحریر: نو ید احمد

اپنا فرض ادا کرو ووٹ کاسٹ کرو،رہنماؤں کا احتساب کرو ووٹ کاسٹ کرو،نمائندوں کا خود چناؤ کرو ووٹ کاسٹ کرو،ووٹ ڈالنا ایک ذمہ داری ہے اس ذمہ داری کا احساس کرو ووٹ کاسٹ کرو،مستقبل کے منظر نامے کی تصویر کشی میں اپنا حصہ ڈالواپنے اختیار کو استعمال کرو ووٹ کاسٹ کرو، چارو گروں سے براہ راست بات کرو ووٹ کاسٹ کرو،سیاست کو ملزم ٹھہراؤ،سیاست دانوں کو تختہ مشق بناؤ مگر ایک کام کرو ووٹ کاسٹ کرو،اجتماعیت کا فیصلہ(Collective Wisdom)غلط بھی ہو تو اس میں برکت ہوتی ہے اس لئے فیصلہ کرو ووٹ کاسٹ کرو،کوئی کم ظرف آپ کے شہر کا سلطان نہ ہو اس کا اہتمام کرو ووٹ کاسٹ کرو،کھوٹے سکوں سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے،ایک حربہ استعمال کرو ووٹ کاسٹ کرو،
جمہوریت شجر ممنوعہ نہیں بلکہ جمہور کی رائے ہے بہرحال اپنی رائے کا اظہار کرو ووٹ کاسٹ کرو،

اپنا تبصرہ بھیجیں