احمقوں کی جنت

احمقوں کی جنت کے مکین

احمقوں کی جنت میں دراصل احمق رہتے ہیں،اور ان احمقوں کی فہرست کافی طویل ہو سکتی ہے.

یارلوگ کہہ سکتے ہیں کہ اپنے آپ کو عقل کل سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں.
قلم کی سیاہی بیچنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں.
عوامی جذبات سے کھیلنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں.
ممبر ومحراب کی عظمت کو داغدار کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں.
اپنی غیرت کو کفن پہنانے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں.

مزید پڑھیے: شرعی برہمن

طاقت ،دولت اور اختیار پر ہمیشہ ناز کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں.
علم و حکمت کی اہمیت سے انکار کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں.
اپنے عیب چھپا کر دوسروں کی خامیاں تلاش کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں.
رزق حلال کی بجائے ’’قارون کا خزانہ‘‘ ڈھونڈنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں.
دوست اور دشمن کو بھول جانے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں.

اور سب سے بڑھ کر دوسروں کو ہمیشہ بیوقوف سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں