اگر موقع ملے تو کام کرنامگر ایسا نہ کرنا،
جھک جانا رک جانا پیچھے ہٹ جانا مگر ایسا نہ کرنا،
ماضی کے تجربات سے فائدہ اٹھانا مگر ایسا نہ کرنا،
اپنے اور پرائے کی پہچان کرنا مگر ایسا نہ کرنا،
بدلے کی آگ میں جل جانا مگر ایسا نہ کرنا،
مخالف کی مخالفت کرنا مگر ایسا نہ کرنا،
اخلاقی اور مالی بد عنوانی سے پرہیز کرنا مگر ایسا نہ کرنا،
گھوڑوں اور بھگوڑوں میں تمیز کرنا مگر ایسا نہ کرنا،
شہر طلسم کے سوداگروں سے بچ کر رہنا مگر ایسا نہ کرنا،
جیب تراشوں کو ان کی اوقات میں رکھنا مگر ایسا نہ کرنا،
آنکھ ، کان ،دل اور دروازے ہمیشہ کھلے رکھنا مگر ایسا نہ کرنا،
بے آواز پرندوں کی آواز سنتے رہنا مگر ایسا نہ کرنا،
تعلق توڑ نہ دینا رابطے چھوڑ نہ دینا کوشش کرتے رہنا مگر ایسا نہ کرنا،
کوئی وعدہ نبھانا ہوکسی سے ملنے جانا ہو ہمیشہ جلدی کرنا مگر ایسا نہ کرنا،
بہرحال عروج و زوال کی داستان سے تاریخ بھری ہوئی ہے،اس تاریخ کو مدنظر رکھنا مگر ایسا نہ کرنا،